قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 286000 بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ

اتوار 24 اپریل 2016 16:45

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ریڈیو پاکستان نے فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالہ سے بتایا ہے کہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 286000 بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق 86500 افراد خیبر ایجنسی، 78000 افراد باجوڑ اور 37000 افراد شمالی وزیرستان روانہ ہوگئے۔ 60000 افراد مہمند ایجینسی، 20200 اورکزئی ایجینسی اور 16100 کرم ایجنسی اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فی خاندان 35 ہزار روپے کی مالی معاونت اور 6 ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔