Live Updates

تحریک انصاف یوم تاسیس کے سلسلے میں پشاور سے بھی کارکنان اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

اتوار 24 اپریل 2016 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف یوم تاسیس کے سلسلے میں پشاور سے بھی کارکنان اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ٗپشاور سے تحریک انصاف کے کارکنا ن اسلام آباد میں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے اسٹیڈیم چوک میں جمع ہوئے اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے عارف یوسف نے کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ کیک کٹتے ہی کارکنوں نے ہلہ بول دیا اور ایک دوسرے سے کیک چھینتے رہے۔اسٹیڈیم چوک سے کارکنان کا قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ پہنچا جہاں دیگر کارکنان کے ہمراہ قافلے ایم نائن اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔ پشاور کے شہری کپتان کیلئے چپل کا تحفہ لے کر اسلام آباد کے ایف نائن پارک روانہ ہوا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات