حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مخصوص بینکوں کی برانچیں چھٹی کے روز بھی کھلی رہیں،کل آخری روز

اتوار 24 اپریل 2016 16:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت پر حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مخصوص بینکوں کی شاخیں اتوار کی چھٹی کے باوجود کھلی رہیں ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت نامزد کردہ مخصوص بینکوں کی شاخیں بروز ہفتہ اوراتوارصبح دس بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔حج وصولی کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 26اپریل مقرر ہے ۔

متعلقہ عنوان :