امریکی پالیسیاں ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں،حکمرانوں کو ان جان چھڑانی چاہیے ‘ رحمت وردگ

پاناما لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں کو چائنہ راہداری منصوبہ روکنے کے لیے پھنسایا جا رہاہے ‘صدر تحریک استقلال

اتوار 24 اپریل 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء ) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں پاکستانی سیاستدانوں کو چائنہ راہداری منصوبہ روکنے کے لیے پھنسایا جا رہاہے ،امریکہ بھارت اور اسکے دیگر حواری نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کر سکے ۔

(جاری ہے)

گزشہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت خاں وردگ نے کہا کہ نہ پہلے آنے والے وکی لیکس کا کچھ بنا تھا اورنہ ہی اب پاناما لیکس کا کچھ بنے گا ،ایسی افواہیں پاکستان کے دشمن اڑا رہے ہیں ،چائنہ راہداری منصوبے سے پاکستان خوشحال ہو گا امریکہ اور اسکے حواری پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے وہ اس کے خلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اقتدار میں ہمارا ایران سے گیس پائپ لائن کا معاہدہ ہوا تھا اگر موجودہ حکومت اس پر عمل کرلیتی تو آج یہ مسئلے پیش نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے مفادات کے لیے متفق ہو جانا چاہیے ہمیں جس ملک سے بھی فائدہ ہو اس سے کارو بار کرنا چاہیے ،حکمرانوں کو امریکی پالیسیوں سے جان چھڑانی چاہیے ،یہ ملک کی تباہی کا سبب بن رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :