پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ افضال بھٹی

او پی سی پنجاب اب تک بحرین،قطر،دبئی،انگلنیڈ اور سعودی عرب میں روڈ شوز منعقد کر چکا ہے ‘ کمشنر اوور سیز پاکستان کمیشن

اتوار 24 اپریل 2016 16:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب میں انرجی ،زراعت،لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ اور انڈسٹریزسیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزاوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افضال بھٹی نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور انہیں اس ضمن میں ضروری معلومات اور بھرپور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے او پی سی پنجاب اب تک بحرین،قطر،دبئی،انگلینڈ اور سعودی عرب میں روڈشوز منعقد کر چکا ہے۔افضال بھٹی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانی پنجاب کے سرکاری اداروں سے متعلق اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :