پاکستان 13کھرب ،30ارب ،12کروڑ اور 16لاکھ سے زائد کا ورلڈ بینک کا مقروض نکلا

10کھرب ،13ارب سے زائد ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،5کھرب،83ارب،52کروڑ،64لاکھ جاپان ، 5کھرب ،29 ارب ،24 کروڑ یورو بانڈز کی مد میں، 5کھرب،20ارب،85کروڑ،60لاکھ آئی ایم ایف ، ایک ارب ،38کروڑ،30لاکھ امریکہ، 73کروڑ ،36لاکھ روپے برطانیہ کو ادا کرنے ہونگے ، غیر ملکی قرضوں کا حجم 55کھرب 67ارب18کروڑ56لاکھ روپے تک پہنچ گیا

اتوار 24 اپریل 2016 16:02

پاکستان 13کھرب ،30ارب ،12کروڑ اور 16لاکھ سے زائد کا ورلڈ بینک کا مقروض ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 55کھرب 67ارب18کروڑ56لاکھ روپے ہو گیا،پاکستان نے سب سے زیادہ13کھرب ،30ارب ،12کروڑ اور 16لاکھ روپے ورلڈ بینک (آئی ڈی اے)کے ادا کر نے ہیں،دوسرے نمبر پر پاکستان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 10کھرب ،13ارب سے زائد،تیسرے نمبر پر جاپان کے 5کھرب،83ارب،52کروڑ،64لاکھ روپے، چوتھے نمبر پر یورو بانڈز کی مد میں 5کھرب،29ارب،24کروڑروپے،پانچویں نمبر پر پاکستان نے سب سے زیادہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے 5کھرب،20ارب،85کروڑ،60لاکھ روپے ادا کر نے ہیں،پاکستان نے امریکہ کے ایک ارب ،38کروڑ،30لاکھ،برطانیہ کے 73کروڑ ،36لاکھ روپے کا قرضہ ادا کر نا ہے،پاکستان نے لیبیا سے بھی 4ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کے فروری 2016تک ملکی و غیر ملکی قرضوں کا حجم 186کھرب،94ارب،40کروڑ روپے ہو گیا ہے جس میں غیر ملکی قرضوں کا حجم 55کھرب 67ارب18کروڑ56لاکھ روپے ہے،پاکستان نے امریکہ کے ایک ارب ،38کروڑ،30لاکھ،برطانیہ کے 73کروڑ ،36لاکھ روپے کا قرضہ ادا کر نا ہے،پاکستان نے لیبیا سے بھی 4ملین ڈالر کا قرضہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق پاکستان نے سب سے زیادہ13کھرب ،30ارب ،12کروڑ اور 16لاکھ روپے ورلڈ بینک (آئی ڈی اے)کے ادا کر نے ہیں،دوسرے نمبر پر پاکستان نیپاکستان نے ایشین ڈویلپمنٹ کے 10کھرب ،13ارب سے زائد،تیسرے نمبر پر جاپان کے 5کھرب،83ارب،52کروڑ،64لاکھ روپے، چوتھے نمبر پر یورو بانڈز کی مد میں 5کھرب،29ارب،24کروڑروپے،پانچویں نمبر پر پاکستان نے سب سے زیادہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے 5کھرب،20ارب،85کروڑ،60لاکھ روپے ادا کر نے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آسٹریا کے 35ملین ڈالر،بیلجیم کے 23ملین ڈالر،کینیڈا کے 391ملین ڈالر، چین کے 4649ملین ڈالر،غیر ملکی کمرشل بینکسکے 1056ملین ڈالر، فن لینڈ کے 5ملین ڈالر،فرانس کے 1615ملین ڈالر،جرمنی کے 1463ملین ڈالر،انٹرنیشنل بینکنگ آف کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے 1162ملین ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے 1532ملین ڈالر،انٹرنیشنل فنڈ آف ایگری کلچر فنڈ،اٹلی کے 131ملین ڈالر،کوریا کے 438ملین ڈالر،کویت کے 173ملین ڈالر،نیدر لینڈ کے 92ملین ڈالر،ناروے 14ملین ڈالر،روس کے 98ملین ڈالر،سعودی عرب کے 227ملین ڈالر،سپین کے 74ملین ڈالر،سویڈن کے 124ملین ڈالر اور سوٹزرلینڈ کے 95اور یو اے ای کے 52ملین ڈالر ادا کر نے ہیں۔