Live Updates

جلسہ عمران خان کا۔۔۔ نعرے جنرل راحیل شریف زندہ باد کے!!

اتوار 24 اپریل 2016 16:02

جلسہ عمران خان کا۔۔۔ نعرے جنرل راحیل شریف زندہ باد کے!!

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحر یک انصاف کے یوم تاسیس کارواں کی روانگی کے موقعہ پر کر پشن کیخلاف اقدامات کارکنان ’’جیوے جیوے جنرل راحیل شر یف ‘‘اور پاک افواج کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز قذافی سٹیڈیم سے سابق گور نر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں روانہ ہونیوالے قافلہ کے موقعہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور کر پشن کے خاتمے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات پر انکو خراج تحسین پیش کرتے نظر آئے اور کر پشن کیخلاف اقدامات کارکنان ’’جیوے جیوے جنرل راحیل شر یف ‘‘اور پاک افواج کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات