Live Updates

تحریک انصاف کی بیسویں سالگرہ پر مرکزی رہنما تقسیم ہوگئے

لاہوری کارکنان چوہدری سرور اور شفقت محمود کی قیادت میں دو الگ قافلوں میں اسلام آباد پہنچے

اتوار 24 اپریل 2016 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کی بیسویں سالگرہ پر مرکزی رہنما تقسیم ہوگئے‘ لاہوری کارکنان چوہدری سرور اور شفقت محمود کی قیادت میں دو الگ قافلوں میں اسلام آباد پہنچے‘ چوہدری سرور نے کہا کہ کارکنان ہمارے ساتھ ہیں ’’ان‘‘ کے ساتھ تو لیڈر ہی لیڈر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے لاہوری کارکنان دو قافلوں میں روانہ ہوئے‘ ایک قافلے کی قیادت جہانگیر ترین ‘ علیم خان اور چوہدری سرور نے کی جبکہ دوسرے قافلے کی قیادت شفقت محمود نے کی تاہم اول الذکر قافلے میں جہانگیر ترین اور علیم خان فوٹو سیشن کے بعد قافلے سے علیحدہ ہوگئے اور چوہدری سرور نے اسلام آباد تک قیادت کی۔

اس حوالے سے پارٹی میں اختلافات کی خبروں پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کارکنان ہمارے ساتھ ہیں ان کے ساتھ تو لیڈر ہی لیڈر ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات