فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود ملک میں مکمل صلاحیت کیمطابق بجلی پیدا نہ کرنے کا انکشاف
نیپرا حکام نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کر لیا فرنس آئل سستا ہونے کے باعث فی یونٹ لاگت 8 روپے 9 پیسے کی بجائے 5 روپے 53 پیسے فی یونٹ رہی
اتوار 24 اپریل 2016 15:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) نیپرا نے فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود مکمل صلاحیت کیمطابق بجلی پیدا نہ کرنے کے انکشاف پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کارپوریشن سے جواب طلب کرلیا ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کے مہینے کے لئے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 78پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے، درخواست میں سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ مارچ میں 6 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی گئی جس پر مجموعی پیداواری لاگت 34 ارب 96 کروڑ 74 لاکھ روپے رہی۔
فرنس آئل سستا ہونے کے باعث فی یونٹ لاگت 8 روپے 9 پیسے کی بجائے 5 روپے 53 پیسے فی یونٹ رہی۔ مارچ میں فرنس آئل پر فی یونٹ لاگت 5 روپے 13 پیسے جب کہ گیس سے پیداواری 5 روپے86 پیسے فی یونٹ رہی۔(جاری ہے)
نیپرا حکام کے مطابق گیس کے مقابلے میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار سستی ہو گئی مگر این ٹی ڈی سی نے وزارت پانی و بجلی اور خزانہ کی ہدایت کے باعث مارچ میں فرنس آئل کے پاور پلانٹس سے پوری صلاحیت پر بجلی پیدا نہیں کی۔ این ٹی ڈی سی کا یہ اقدام میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی ہے، فرنس آئل پلانٹس پوری صلاحیت پر چلائے جائیں تو لوڈشیڈنگ آج ہی ختم ہوسکتی ہے۔ نیپرا حکام 26 اپریل کو سماعت کے دوران سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کریں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.