آج رائیونڈ جانے کا اعلان نہیں ہوگا، اسدعمر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 15:26

آج رائیونڈ جانے کا اعلان نہیں ہوگا، اسدعمر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج رائیونڈ جانے کا اعلان نہیں ہوگا، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائیونڈ حتمی منزل ہے،امیدہے مصطفیٰ کمال کی تقریرعمران خان کے بعد ہوگی، جلسہ گاہ ساڑھے پانچ بجے تک بھرنا شروع ہوجائے گی،عمران خان جلسے کے آغاز میں ہی آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالات پیداہورہے ہیں کہ آپ کو اور بھی جماعتیں جلسہ کرتی نظر آئیں گی، یہ اتفاقیہ ہے کہ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور پی ایس پی کا جلسہ ایک ہی دن ہورہاہے۔