جہانگیر ترین ،عبد العلیم خان قافلے کو راستے میں چھوڑ کر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ

اتوار 24 اپریل 2016 14:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین اور عبد العلیم خان کارکنوں کے قافلے کو راستے میں چھوڑ کر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور ،جہانگیر ترین ، عبد العلیم خان ،اعجاز چوہدری،محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہواجو مختلف راستوں ہوا برکت مارکیٹ پہنچا تھاکہ اسی دوران کنٹینر پر سوار جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان اس سے نیچے اتر کر اپنی گاڑیوں میں سوار ہو گئے اور پھر قافلے سے الگ ہو کر ائیر پورٹ پہنچ گئے جہاں سے دونوں خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔

دوسری رہنماؤں کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ دونوں کو قیادت سے مشاورت اور جلسے کے انتظامات کیلئے اسلام آباد پہنچنا تھا اس لئے بذریعہ جہاز سفر کیا گیا اور اس حوالے سے ہمراہ موجود تمام رہنماؤں کے بھی علم میں لایا گیاا ور انکی اجازت سے دونوں رہنما اسلام آباد روانہ ہوئے ۔