Live Updates

اسلام آباد ، تحریک انصاف کے جلسے کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کا جوان گرمی سے بیہوش

اتوار 24 اپریل 2016 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کا جوان گرمی سے بیہوش ہوگیا‘ طبی امداد کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کی بیسویں سالگرہ کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ دوپہر کے اوقات میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان گرمی سے بیہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات