Live Updates

عمران خان بیس سال سے سسٹم ٹھیک کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں‘ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر یقین ہوگیا کہ عمران خان کی تحریک کامیابی کے قریب ہے،یہ تحریک تب تک چلتی رہے گی جب تک ملک سے مکمل کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوجاتا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی ایف نائن پارک میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 14:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عمران خان بیس سال سے سسٹم ٹھیک کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں‘ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر یقین ہوگیا کہ عمران خان کی تحریک کامیابی کے قریب ہے اور یہ تحریک تب تک چلتی رہے گی جب تک ملک سے مکمل کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسلام آباد کے جلسہ ایف نائن پارک میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج نے اپنے ادارے میں احتساب کا عمل شروع کیا ہے دیگر اداروں کو بھی احتساب کے معاملے پر پاک فوج کی تقلید کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیس سال سے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں جلسے میں لوگوں کا ہجوم دیکھ کر یقین ہوگیا کہ عمران خان کی تحریک کامیابی کے قریب ہے اور یہ تحریک تب تک چلتی رہے گی جب تک ملک سے مکمل طور پر کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ عمران خان کی تحریک کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے کیونکہ حقیقی جمہوریت کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات