پانامہ لیکس میں ہو نے والے انکشافات کے بعد ایک روپیہ بھی پاکستان کو نہیں ملے گا‘ ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی

150ارب ڈالر لوٹ کر باہر لیجا یا گیا ،المیہ یہ ہے کہ ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جس سے یہ کرپشن ثابت نہیں کی جاسکے گی‘ ماہر معاشیات

اتوار 24 اپریل 2016 14:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ہو نے والے انکشافات کے بعد ایک روپیہ بھی پاکستان کو نہیں ملے گا ،150ارب ڈالر لوٹ کر باہر لیجا یا گیا ہے اور المیہ یہ ہے کہ ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جس سے یہ کرپشن ثابت نہیں کی جاسکے گی۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ امریکہ کی جنگ ہے اوراس جنگ سے ہمیں 9ہزار 700 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،سالانہ 20ارب ڈالر کی اسمگلنگ ہوتی ہے اور 30ارب ڈالر ہنڈی سے پیسہ باہر جاتا ہے اور پھر یہ پیسہ دہشت گردی میں بھی استعمال ہوتا ہے،جب تک معاشی طور پر ملک کو مضبوط نہیں کیا جائے گا ملک خوشحال نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 15سالوں میں نیب کے 7چیئر مین آئے سب نے جھوٹے اعداد وشمار دیئے ۔

(جاری ہے)

نیب والے کہتے ہیں کہ ہم نے 266ارب وصول کیے ہیں حالانکہ یہ سب جھوٹ ہے۔ 6ارب 70کروڑ قومی خزانے میں جمع کرائے گئے جبکہ چوری پکڑ نے پر 10ارب روپے کے اخراجات آئے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس مین ہو نے والے انکشافات کے بعد ایک روپیہ بھی پاکستان کو نہیں ملے گا ۔یہ بات ثابت ہوگی کہ جن پر الزامات ہیں انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ۔کمیشن بھی بنا یا گیا ہے مگر اس کا کوئی حاصل نہیں ہو گا ۔150ارب ڈالر لوٹ کر باہر لے جا یا گیا ہے اور المیہ یہ ہے کہ ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جس سے یہ کرپشن ثابت نہیں کی جاسکے گی ۔