Live Updates

عمران خان کی واضح اور سخت ہدایات کے باوجود رہنماؤں نے اختلافات ختم نہ کئے ،لاہور سے قافلوں کی الگ الگ روانگی

ہمارا قافلہ بڑا اور اس میں کارکن بڑا ہیں ، دوسری طرف لیڈ ر زیادہ ہیں ،صدارتی امیدوار چوہدری سرور کی روانگی سے قبل گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 14:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی واضح اور سخت ہدایات کے باوجود پارٹی رہنماؤں نے اختلافات ختم نہ کئے اور یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں شرکت کیلئے لاہور سے الگ الگ قافلے روانہ ہوئے ، عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے رہنماؤں کو اپنی شدید ناراضی سے آگاہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کی صدارت کیلئے امیدواروں چوہدری محمد سرور اور شفقت محمود کی طرف سے پارٹی کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں میں شرکت کے لئے لاہور سے الگ الگ روانگی کے اعلان کے بعد عمران خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رہنماؤں کو لاہور سے ایک ہی قافلے کی شکل میں روانگی کی ہدایات دی تھیں لیکن پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے لاہور سے الگ الگ روانہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد سرور کی قیادت میں کارکن قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہوئے جبکہ شفقت محمود کی قیادت میں کارکن ناصر باغ جمع ہوئے ۔ جہانگیر ترین ،چوہدری سرور، عبد العلیم خان ، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، جمشید اقبال چیمہ، میاں اسلم اقبال ،مسرت چیمہ اور دیگر کی قیادت میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بذریعہ موٹر وے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھاکہ ہمارا قافلہ بڑا ہے اور اس میں کارکن ہیں جبکہ دوسرے قافلے میں لیڈر زیادہ ہیں ۔شفقت محمود کی قیادت میں کارکن ناصر باغ میں جمع ہونے کے بعد سلونی بخاری ، ولید اقبال ،رائے عزیز اﷲ ،سعدیہ سہیل رانا ، شنیلا روت ،مراد راس ،سیمی بخاری ، ڈاکٹر مصباح ،نسیم ظہرا ،رخسانہ نوید ،میاں اکرم عثمان ، علی امتیاز وڑائچ ، شیخ امتیاز محمود ، ملک وقار کے ہمراہ بذریعہ موٹر وے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے واضح ہدایات کے باوجود الگ الگ قافلوں کی روانگی کا نوٹس لیتے ہوئے رہنماؤں کو اپنی ناراضی سے آگاہ کر دیا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :