لیہ: زہریلی مٹھائی کھانیوالے مزید دو بھائی بھی دم توڑ گئے
دونوں بھائی سول ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے ، مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ، خاندان کے مزید پانچ افراد کی حالت تشویش ناک
اتوار 24 اپریل 2016 13:46
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے اموات کا سلسلہ جاری ، سول ہسپتال فیصل آباد میں زیر علاج دو طالبعلم بھائی بھی دم توڑ گئے ، مرنیوالوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نشتر ہسپتال میں 20 افراد کی وفات کے بعد سول ہسپتال فیصل آباد میں بھی زیر علاج دو طالبعلم بھائی 11 سالہ فرحان علی اور 15 سالہ عدنان علی موت سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
سول ہسپتال میں اسی خاندان کے مزید 5 افراد زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ نومولود بچے جس کی پیدائش پر مٹھائی منگوائی گئی تھی اس کا والد سجاد بھی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا جو پہلے مرنیوالے سات سگے بھائیوں کا آٹھواں اور آخری بھائی تھا۔(جاری ہے)
خاندان کے سربراہ عمر حیات کے 8 بیٹوں ایک بیٹی اور پوتا پوتی سمیت اب تک فیملی کے 11 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پولیس نے گرفتار مٹھائی کی دوکان مالک بھائیوں اور ملازم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر تفتیش کے دوران ملزمان نے غلطی سے مٹھائی میں زرعی دوائی کا پاوٴڈر ملنے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملائے گئے زہر سیلفو لائل یوریا کا کوئی تریاق دریافت نہیں ہوا جس کے باعث مٹھائی کھانے والے تمام افراد کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.