آج کے جلسے میں ایک سے پانچ لاکھ تک افراد شریک ہونگے،انیس قائم خانی کا دعویٰ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی نے دعوی کیا ہے کہ آج کے جلسہ میں 5 لاکھ تک افراد شریک ہوں‌گے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں ایک سے پانچ لاکھ تک افراد شریک ہونگے،جلسے میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئیں ہے۔

(جاری ہے)

آج کے جلسے کے بعد ہم کوئٹہ ،لاہوراور پشاور جائیں گے،اگلے15 دن میں ملک کے دیگرشہروں میں بھی جائیں گے۔ انہو‌ں نے کہا کہ وکٹیں اوربھی گریں گی،ابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں ،’’را‘‘کے ایجنٹوں کا کام صرف الزام لگانا ہے۔

متعلقہ عنوان :