کرس گیل بگ بیش کھیل سکتے ہیں،کبھی بلیک لسٹ نہیں کیا ٗ کرکٹ آسٹریلیانے وضاحتی بیان جاری کر دیا

بگ بیش لیگ میں شامل تمام کلب اپنی ٹیم کے لیے کھلاڑی چننے کیلئے آزاد ہیں ٗچیئر مین

اتوار 24 اپریل 2016 13:19

کرس گیل بگ بیش کھیل سکتے ہیں،کبھی بلیک لسٹ نہیں کیا ٗ کرکٹ آسٹریلیانے ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں کھیلنے سے کبھی بلیک لسٹ نہیں کیا گیا ٗ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں واضح کردیا۔کرس گیل کو رواں سال جنوری میں بگ بیش لیگ کے دوران خاتون صحافی سے نازیبا گفتگو کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ٗ اطلاعات تھیں کہ انھیں دوبارہ بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ ہمارا بورڈ اس حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیتا کہ کسی کھلاڑی کو ٹورنامنٹ سے باہر رکھا جائے اور بگ بیش لیگ میں شامل تمام کلب اپنی ٹیم کے لیے کھلاڑی چننے کیلئے آزاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سیکوئی فرق نہیں پڑتا کہ کرکٹ آسٹریلیا میں کسی کا اس واقعے کے حوالے سے کیا نقطہ نظر ہے ٗ میرے خیال میں جب کوئی بیانات دینا شروع کرتا ہے تو وہ غلطی بھی کرسکتا ہے کہ کھلاڑی کو بگ بیش میں یا ہمارے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گیل بگ بیش میں حصہ لینے کے لیے اگلے سال پھر آسٹریلیا واپس جانا چاہتے ہیں۔گیل نے دو روز قبل اپنی نومولود بیٹی کا نام اسی اسکینڈل کے مطابق بلش رکھنے کا اعلان کیا تھا جو کئی لوگوں کے لیے حیرت کا باعث تھا اس لیے کہ یہ نام حقیقی ہے، انھوں نے بعد میں اپنے پیغام میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :