پاکستان سپورٹس بوڑد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کا قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے قائم کردہ میڈیا سینٹر کا دورہ کیا

قائداعظم گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ میڈیا سینٹر بنایاہے ٗ میڈیا سے گفتگو

اتوار 24 اپریل 2016 13:14

پاکستان سپورٹس بوڑد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا کا قائد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کی بہترین کوریج کیلئے قائم کردہ میڈیا سینٹر کا دورہ کیااو ر ملک بھر سے آئے ہوئے سپورٹس جرنلسٹس سے ملاقات کی،اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور چیئرمین میڈیا کمیٹی شاہد اسلام، ڈائریکٹر میڈیا شازیہ اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(انفارمیشن ٹیکنالوجی) محمد وحید خان کے علاوہ سکیورٹی آفیسر کپٹن(ر) محمد اشرف بھی مو جود تھے، میڈیاسینٹر کے دورے کے موقع پر سپورٹس جرنلسٹس نے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا اور ڈپٹی دائریکٹر جنرل شاہد سلام کی اس کاوش کو سہراتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم گیمز کی کوریج کیلئے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے کھیلوں کے دستوں کیساتھ میڈیا سے وابستہ دوست بھی کوریج کرنے کیلئے آئے ہیں جو اس میڈیا سینٹر میں بیٹھ کروہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اختر نواز نے کہاکہ یقینا کھیلوں کے فروغ میں میڈیا رول بہت اہم ہے یہی وجہ ہے کہ قائداعظم گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ میڈیا سینٹر بنایاہے تاکہ سپورٹس جرنلسٹس کو مشکلات کا سامنانہ ہوں بلکہ گیمز اور کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ آفزائی ہوں،انہوں نے کہاکہ یقین دہانی کرائی کہ سپورٹس جرنلسٹس کو کسی مشکلات درپیش ہوتو وہ انکے لئے حاضر ہیں ۔