تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ، پاک سرزمین پارٹی کراچی میں جلسہ کرے گی
فہد شبیر اتوار 24 اپریل 2016 13:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں میدان سجالیا ، فاطمہ جناح پارک پارٹی جھنڈوں سے بھر دیا گیا ۔ جلسے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ عمران خان نے بھی جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو آج ہوگا ۔ ایف نائن پارک میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ ہرطرف پارٹی جھنڈے لہرا دیئے گئے ۔
نغمے بھی گونجنے لگے ۔ عمران خان نے بھی جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ کپتان کو اپنے درمیان دیکھ کر کھلاڑی جوش میں آگئے ۔ خواتین ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ کچھ نے سیلفیاں بھی بنائیں ، عمران خان کہتے ہیں لوگوں کو تبدیلی نظر آرہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے بیسویں یوم تاسیس پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔(جاری ہے)
پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے ۔
جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نےسکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ۔ آٹھ ہزار سکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دیں گے ۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو مقدمہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف درج ہوگا ۔ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پاور شو ، سیکورٹی انتظامات سخت ، 8 ہزار سکیورٹی اہلکار ہوں گے تعینات ۔ دفعہ 144 کے تحت ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ ۔ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ۔ 23 اور 24 اپریل کو ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے 1800 پولیس اہلکاروں کیساتھ رینجرز بھی تعینات ہوگی جبکہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ جلسے کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے بھی جامع پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے تحریری ضابطہ اخلاق کے مطابق ایف نائن پارک اور شاہراہوں پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو مقدمہ جلسے کی انتظامیہ کے خلاف درج ہوگا ۔ جلسہ رات دس بجے تک ختم کرکے گیارہ بجے تک ایف نائن پارک خالی کر دیا جائے گا ۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی آج پہلی بار عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، باغ جناح کراچی میں جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں آئندہ کسی کو جان لینے کی تربیت نہیں دی جائے گی ، شہریوں سے جلسے میں شرکت کی اپیل کر دی ۔ پاک سرزمین پارٹی آج عوامی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار ، باغ جناح کراچی میں کمال کا پنڈال سج گیا ۔ جلسہ گاہ میں چاروں جانب قومی پرچم لگا دئیے گئے ۔ بڑا سٹیج تیار کرسیاں لگ گئیں ۔ دیگر انتظامات کو آج صبح تک حتمی شکل دی جائے گی ۔ مصطفیٰ کمال نے انتظامات کا جائزہ لیا اور فیملی فیسٹیول میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا آئندہ کسی کو جان سے مارنے کی تربیت نہیں دی جائے گی ۔ پاکستان سرزمین پارٹی کے رہنما آج کے جلسے کی کامیابی کیلئے بہت ہی پرجوش اور پرامید نظر آتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.