جرمن چانسلرکی مہاجرین کے حوالے سے پالیسی اور اقدامات انتہائی جرات مندانہ ہیں،اوباما

اتوار 24 اپریل 2016 12:45

برلن ۔24 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کے حوالے سے ان کی پالیسی اور اقدامات انتہائی جرات مندانہ ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلرکی پناہ گزینوں کے حوالے سے پالیسی مسلسل تعریف اور تنقید کی زد میں ہے۔ اب امریکی صدر باراک اوباما نے ان کی پالیسیوں کے دفاع میں کہا ہے کہ تارکین وطن کی مدد کے لیے میرکل نے انتہائی جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میرے خیال میں تارکین وطن کے بحران کے حوالے سے چانسلر کا موقف دیگر کئی جرمن شہریوں کی طرح دلیرانہ ہے۔ اوباما کے مطابق جرمن چانسلر نے انتہائی خراب حالات سے فرار ہونے والوں کی مدد کے لیے عالمی سطح پر ذمہ داریوں کا احساس دلانے میں مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہم دیگر انسانوں کے لیے اس وقت اپنے دروازے بند نہیں کر سکتے جب انہیں اتنی سخت تکالیف کا سامنا ہو۔یہ ہماری روایات و معیارات کے خلاف ہو گا۔ اوباما کا کہنا تھا جرمنی امریکا کے قریب ترین اور مضبوط ترین اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے جرمنی کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور دنیا بھر کی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :