شیخوپورہ ، مسلح افراد کی پوسٹ آفس میں فائرنگ سے پوسٹ ماسٹر جاں بحق

ہفتہ 23 اپریل 2016 23:00

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء ) شیخوپورہ کے علاقہ امامیہ کالونی میں مسلح افراد کی پوسٹ آفس میں فائرنگ سے پوسٹ ماسٹر جاں بحق ہو گیا ،ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کے مطابق پوسٹ ماسٹر سردار محمد کو دیرینہ دشمنی کی بنا پر مارا گیا ، پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروز والا منتقل کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :