جے یو آئی تحصیل توبہ کاکڑی کے امیر مولوی محمد ایوب انتقال کر گئے

ہفتہ 23 اپریل 2016 22:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل توبہ کاکڑی کے امیر مولوی محمد ایوب انتقال کر گئے مرحوم حاجی ولی گل کا بیٹا ‘محمد نعیم‘محمد شاہ کا بھائی ہے مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز اتوار صبح10بجے کلی کشمیر توبہ کاکڑ میں ہوگی جبکہ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ کلی کشمیر توبہ کاکڑ میں جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قبائلی رہنماء ملک عبدالحئی کاکڑ اور ریٹائرڈ میجر دین محمد کاکڑ نے مرحوم کی انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم جو جنت الفردوس میں جگہ عطاء کریں اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائیں۔