لاڑکانہ، شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بڑھ گئی،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے لوگ پارکوں میں درختوں کے نیچے بیٹھ کر وقت گذار رہے ہیں جبکہ لاڑکانہ میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے لوگ ٹھنڈے اشیائے اور مشروبات استعمال کرکے خود کو گرمی سے بچا رہے ہیں جبکہ واپڈا کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بھی سیپکو کی جانب سے مسلسل طویل لْوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث گھریلو اور عام زندگی سخت متاثر ہورہی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز لاڑکانہ میں گرمی کا درجہ حرات 40 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :