اسلام آباد،ضلعی عدالت میں وکیل کی عدالتی اہلکار سے لڑائی ‘ وکلاء نے عدالت کو تالا لگا دیا

دن بھر ہڑتال، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں وکیل کی عدالتی اہلکارسے لڑائی ‘ وکلاء نے عدالت کو تالا لگا دیا دن بھر ہڑتال رہی، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں سول جج احتشام عالم کی عدالت کے ریڈر کی وکیل سردار ارشد ایڈووکیٹ سے پیشی کی تاریخ لمبی دینے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد وکیل اور عدالتی ریڈر خرم چیمہ آپس میں گھتم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں مکوں کی برسات کردی جس کے باعث دونوں زخمی بھی ہوئے واقع کی اطلاع ملے ہی اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور وکلاء کی بھاری تعداد عدالت میں پہنچ گئی عدالتی اہلکار عدالت سے فرار ہوگیا جس کے بعد وکلاء نے عدالت کو تالا لگا دیا۔

وکلاء نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا اور مقدمات کی پیروی روک دی گئی جس کے باعث سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وکیل سردار ارشد نے تھانہ مارگلہ میں مفرور عدالتی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :