آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا نصرت سراج کے شوہر کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 23 اپریل 2016 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اپریل۔2016ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ راولپنڈی کی عہدیدارنصرت سراج کے شوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نصرت سراج کے نام بھیجے گئے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔