حافظ آباد، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں بیٹی شدید زخمی

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:29

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) حافظ آباد کے محلہ قادر آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ڈاکوہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ماں بیٹی دونوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال داخل کروادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو مسلح ڈاکو محمد اشرف ولد محمد صدیق کے گھر داخل ہوئے جہاں انہوں نے اہل خانہ کو لوٹنے کی کوشش کی تو انہوں مزاحمت کرڈالی جس پر ڈاکوؤں نے اندھادھند فائرنگ کرکے اشرف کی بیوی حلیمہ بی بی اور اسکی سات سالہ بیٹی خدیجہ کو شدید زخمی کردیابعد ازاں ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

علاقہ مکین ڈکیتی کی مذکورہ واردات کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا انکے محلہ میں اب تک ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں مسلح ڈاکو لاکھوں کے زیوارت، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لے جا چکے ہیں لیکن پولیس آج تک ڈکیتی کی ان وارداتوں کانہ تو سراغ لگا سکی ہے اور نہ ہی کسی ڈاکو کو گرفتارکیا گیا ہے جس سے وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :