لاڑکانہ،5 سالہ بچہ جھلس کر زخمی،طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) قمبر شہر کے بیر شریف میں 5 سالہ معصوم بچہ عبدالغنی ولد عبدالستار آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے ورثائے کی جانب سے لاڑکانہ میں قائم چانڈکا میڈیکل اسپتال کے برنس وارڈ میں علاج کے لیے پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچے کا 35 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال میں موجود متاثرہ بچے کے والد عبدالستار ٹوٹانی نے بتایا کہ صبح کے وقت میرا بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک آگ میں جاکر گرا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :