حکومت عوام کو صحت کی بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ‘ ڈاکٹر فرخ جاوید

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہاہے کہ حکومت کی خصوصی توجہ عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر ہے جس میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال کا اچانک دورہ کیا اوروارڈز میں جا کر زیر علاج مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ،صوبائی وزیر نے ڈائلیسز وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مشینوں کو چالو حالت میں رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے چک 83/10-Rمیں گندم کی فصل کی کٹائی کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ گندم خریداری مہم میں کسی قسم کی بے قاعدگی اور کاشتکاروں کو دشواری برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ان کی محنت کا صلہ دلوائے گی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 25اپریل سے ساڑھے 12ایکڑ رقبہ سے کم چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی حق تلفی نہ ہو۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گندم کی کٹائی کرنے والے محنت کشوں کو 5ہزار روپے انعام بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :