گندھارا ہندکو بورڈکے زیر اہتمام شہداء قصہ خوانی کی یاد میں ’’شہیدان پشاور ریلی‘‘ نکالی گئی

ہمارا ریلی نکالنے کا مقصد اپنے آباؤاجداد کی دی ہوئی قربانیوں کو زندہ کر کے سامنے لانا ہے، محمد ضیاء الدین

ہفتہ 23 اپریل 2016 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان پشاور کے زیر اہتمام شہداء قصہ خوانی کی یاد میں ’’شہیدان پشاور ریلی‘‘ نکالی گئی جس میں نائب صدر انجمن تاجران پشاورشرافت علی مبارک، گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین،گندھارا ہندکو بورڈ کی مجلس عاملہ کے ممبران احمد ندیم اعوان، صادق صباء، سکندر حیات سکندر اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرریلی کے شرکاء نے 1930 ء کے شہداء قصہ خوانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ریلی نکالنے کا مقصد اپنے آباؤاجداد کی دی ہوئی قربانیوں کو زندہ کر کے سامنے لانا ہے کیونکہ اگر آج ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں تو یہ سب ہمارے اِن اباؤاجداد کی کوششوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے اِس لئے ہمیں چاہئیے کہ اِنہیں فراموش نہ کریں اور نہ ہونے دیں بلکہ اِن کی قربانیوں کو سامنے لے کر آئیں کیونکہ اگر آج ہم ایسا نہ کریں تو ہم شہیدوں کے لہو سے انصاف نہ کر سکیں گے اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کوتاہی کرینگے۔

(جاری ہے)

آخر میں شہداء کی یادگار پر پھولوی کی چادر چڑھائی گئی اور دُعائے خیر کی گئی۔یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ گزشتہ 15 سالوں سے شہداء قصہ خوانی کی یاد میں شہیدان پشاور ریلی کا انعقاد کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :