حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی،تحسین فواد

ہفتہ 23 اپریل 2016 18:35

لاہور۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وومن کاکس کمیٹی کی جنرل سیکرٹری تحسین فواد نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کا واضع موقف ہے، پنجاب کے تمام پروجیکٹ کمیشن اور کرپشن سے پاک ہیں، میٹر و بس اور اورنج لائن منصوبوں کی کامیابی شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں تحسین فوادنے کہا جب تک پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کرے گا ،حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی ،اپوزیشن جماعتوں کو پاناما لیکس پر شور مچانے کی بجائے کرپشن کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دینا ہو گا ،انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت کے تمام منصوبے کرپشن اور کمیشن سے پا ک ہیں ماضی کی حکومتوں نے بڑے بڑے پروجیکٹ بڑی کمیشن کیلئے شروع کیے جو انہی کے دور حکومت میں بند ہو گے اور عوام کا اربوں روپے کنویں میں چلا گیا ،پنجاب حکومت نے جو بھی ترقیاتی منصوبے شروع کیے ان کو مکمل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :