پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ‘ ذو الفقار مزا
ہفتہ 23 اپریل 2016 14:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء ) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ انکا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے مصطفی کمال کو بہترین میئر قرار دیا تھا تاہم اب ان کی نظر میں وہی برے بن گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال الطاف حسین کے بارے میں کچھ نیا نہیں کہہ رہے بلکہ وہی باتیں کر رہے ہیں جو میں پانچ سال سے کر رہا ہوں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو جو کرنا چاہ رہے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے اچھا ہو گا تاہم پیپلز پارٹی کا جو حال پنجاب میں ہوا ہے وہی اس کا مستقبل ہے ‘ قادر پٹیل کی ملک میں واپسی اچھا اقدام ہے وہ ہر چیر کا سامنا کر رہے ہیں جس سے سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.