حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کمیشن بنایا ہے ‘ اعتزاز احسن

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کمیشن بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت نے یہ کمیشن یک طرفہ طور پر اپوزیش کو اعتماد میں لیے بغیر بنایا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان انکوائری ایکٹ 1956 کے تحت بنایا ہے ‘ حزب اختلاف ایک خصوصی قانون کے تحت کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ 2015 میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جو کمیشن بنایا گیا تھا اس کیلئے نیا قانون بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :