حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے مثبت اصلاحات کیں،2013ء میں پاکستان کو معاشی زبوں حالی اور توانائی بحران کا سامنا تھا،جمہوری حکومت نے سب سے پہلے توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دی،ملک میں تین سال میں شرح نمو 56فیصد تک بڑھائی۔چین نے مستحکم معیشت کی وجہ سے 46ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج دیا۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 14:33

حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے مثبت اصلاحات کیں،2013ء میں پاکستان کو معاشی ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے مثبت اصلاحات کیں،2013ء میں پاکستان کو معاشی زبوں حالی اور توانائی بحران کا سامنا تھا،جمہوری حکومت نے سب سے پہلے توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دی۔انہوں نے پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی فلاح اور ترقی کیلئے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں۔

ملک میں تین سال میں شرح نمو 56فیصد تک بڑھائی۔

(جاری ہے)

چین نے مستحکم معیشت کی وجہ سے 46ارب ڈالر کا اقتصادی پیکج دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیاکے 22بااعتماد ادارے پاکستان کی ترقی کا اعتراف کرچکے ہیں۔جبکہ دنیانے 2012ء کے آخر میں پاکستان کے ساتھ کاروبارکرنا بند کردیا تھالیکن اب ملک میں بہتر کاروباری ماحول کے باعث سرمایہ کاری آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی اقتصادی پالیسی کھلی کتاب کی مانند ہے۔گردشی قرضوں کیلئے 4آڈٹ کروائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مخالفین معیشت پر منفی سیاست کرنے سے گریز کیا جائے۔