Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح کروا دی ، اختلافات ختم کرتے ہوئے پارٹی کی بہتری کیلئے مل کر آگے بڑھیں،پارٹی چیئرمین یوم تاسیس سے قبل پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 اپریل 2016 14:04

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی ..

اسلام آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23اپریل۔2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی میں صلح کروا دی ہے،پارٹی چیئرمین یوم تاسیس سے قبل پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں جہانگیرترین اور شاہ محمود قریشی کو نجی ریسٹورنٹ میں عشائیے پر مدعو کیا ۔

جہاں پر پارٹی چیئرمین نے ان دونوں رہنماؤں میں صلح کروائی۔عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ آپ دونوں ہی پارٹی کیلئے قیمتی اثاثہ ہیں اگر بڑوں میں اختلافات ہونگے تو نیچے نظام کیسے چلے گا۔انہوں نے کہا کہ اختلافات ختم کرتے ہوئے پارٹی کی بہتری کیلئے مل کر آگے بڑھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات