پولیس کی زیرحراست ہلاک ہونیوالے ملزم کی ماں بھی چل بسی

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:03

قصور۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء ) نواحی گاؤں بھمبہ کلاں میں کوٹ رادھاکشن پولیس کی زیرحراست ہلاک ہونیوالے نذیراحمد کی ماں بیٹے کے صدمہ میں دودن بعدہی ہارٹ اٹیک سے چل بسی۔

(جاری ہے)

نذیراحمدکی ماں نے خود ہی پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن کی چوکی انچارج شیخ سرور کو درخواست دی تھی کہ اسکا بیٹا نذیراحمد اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اس پر تشددکرتاہے جس پر پولیس اسے چوکی لے آئی جہاں پر نذیراحمدکی موت واقع ہوگئی ۔ نذیراحمدکی موت پر ڈی پی او قصور نے چوکی انچارج سمیت تین پولیس ملازمین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری ہولڈ کر دی تھی تاہم گزشتہ روزبیٹے کی ہلاکت کا ذمہ دار خود کو سمجھ کر نذیراحمدکی ماں صدمے سے ہی جاں بحق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :