قصورپولیس کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،76گرفتار

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:03

قصور۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء )قصورپولیس نے ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پر اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے76مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کوگرفتار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

آرپی اوشیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھرمیں اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل مہم کا آغاز کیاگیاتھا، اس سلسلہ میں قصورپولیس نے گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر میں اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔

کریک ڈاؤن کے دوران اے کیٹیگری قتل‘اقدام قتل‘ ڈکیتی‘رابری‘ چوری و دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 22اشتہاری جبکہ بی کیٹیگری کے 38مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا اسی طرح 16عدالتی مفروران کو بھی گرفتارکیاگیاہے ۔ اشتہاریوں میں 6ٹاپ ٹین اور 2ٹاپ ٹوینٹی اشتہاری بھی شامل ہیں۔