پرویز رشید کرسیاں گننے کے ماہر ہیں‘ ایف 9 پارک میں گن پر بتا دیں کہ کتنے لوگوں کیلئے کرسیاں لگا رہے ہیں‘ وزیر اعظم پر الزامات پی ٹی آئی نے نہیں لگائے ‘ ڈی چوک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ حکومتی اراکین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسد عمر کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 23 اپریل 2016 13:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اسد عمر نے کہا ہے کہ پرویز رشید کرسیاں گننے کے ماہر ہیں‘ ایف 9 پارک میں گن پر بتا دیں کہ کتنے لوگوں کیلئے کرسیاں لگا رہے ہیں‘ وزیر اعظم پر الزامات پی ٹی آئی نے نہیں لگائے ‘ ڈی چوک جانے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ حکومتی اراکین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو24 اپریل کے خوف سے اتنی جلدی خط نہیں بھجوانا چاہیے تھا ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم سے پوچھا جانا چاہیے کہ آپ کو دھمکیاں کون دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پر پی ٹی آئی نے الزامات نہیں لگائے۔ حکومت کی طرف سے کام چلانے والی باتیں کی جا رہی ہیں۔کمیشن کو کام کرنے میں کوئی دشواری ہوئی تو دباؤ حکومت پر ہو گا۔
اسد عمر نے کہا کہ پرویز رشید اور ان کے ساتھیو ں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہمارا (آج) ڈی چوک جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ عمران خان نے جب بھی کال دی عوام بڑی تعداد میں آئے۔ انہوں نے وزیر اطلاعات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید کرسیاں گننے کے ماہر ہیں اب پھر گن کر بتا دیں کہ یہاں پر کتنی کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
کراچی، گھریلو پریشانیاں ،آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خود کشی کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.