نواز شریف کو بااعتماد، پختہ کار اور بہادر وزیر اعظم دیکھ کر اچھا لگا،مریم نواز کا ٹوئٹ

جمعہ 22 اپریل 2016 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے وزیر اعظم کو شیر پکارتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قوم سے خطاب میں نواز شریف کو بااعتماد، پختہ کار اور بہادر وزیر اعظم دیکھ کر اچھا لگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب پر مریم نواز نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ویلڈن پرائم منسٹر، ، نواز شریف نے اپنے خطاب میں جھوٹوں اور سازشیوں کو آڑے ہاتھو ں لیا ہے۔