سات افراد کا ملزم کو چھڑوانے کے لیے عدالتی بیلف پر تشدد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:36

پاکپتن ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء):سات افراد کا ملزم کو چھڑوانے کے لیے عدالتی بیلف پر تشدد ،ملزمان ہتھ کڑی کھلوانے کے لیے عدالتی بیلف کے ہاتھوں پر چاقو سے ضربات لگاتے رہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ عدالت جناب فہمیدہ صاحب سول جج پاکپتن شریف کے بیلف محمد اکرم نے ملزم باقر گرفتار کیا ۔ جس پرر حمت علی وغیرہ دیگر ملزمان نے ہتھکڑی کھلونے کے لئے محمد اکرم کے ہاتھوں پر چاقو سے ضربات لگائیں۔اور محمد عمران اور محبوب بیلف کا سے6500 مالیتی کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے محمد اکرم بیلف کی رپور ٹ پر رحمت علی وغیرہ7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔