تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:33

ہارو ن آباد( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی کے شرکاء نے آرمی چیف جنرل راحیل کے کرپشن کے خلاف کیے گئے مثالی اقدامات اور عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سلوگن "کرپشن کے خلاف جنگ ،جنرل راحیل شریف کے سنگ "اور کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے "درج تھے ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین تحریک نوجوانان پاکستان ہارون آباد کے صدر عبد الرؤف ،سیکرٹری اطلاعات عبید اللہ جوئیہ نے کہا کہ کرپشن مکاؤ مشن ایک قومی مشن ہے جس کی کامیابی میں قوم کی تعمیروترقی کی منزل پنہاں ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جس عملی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اب وقت آگیا ہے کہ کرپشن کے نقصانات سب پر واضع ہیں اور کرپشن کے خلاف قوم میں پایا جانے والا اتحا دو یکجہتی قومی عزم کی مثال ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے حوالہ سے واضع اقدامات کر کے قوم کی سمت کا تعین کر دیا ہے اب ہر شعبہ زندگی میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کا صفایا ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

ریلی میں تحریک نوجوانان پاکستان پنجاب کے آرگنائزر عابد زید ،سینئر نائب صدر عثمان اکرم ،جنرل سیکرٹری تنویر زید سمیت دیگر کارکنان نے بھر پور شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :