کئی سیاستدانوں نے کاروائی کے خوف سے بوری بستر باندھ لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 21:31

کئی سیاستدانوں نے کاروائی کے خوف سے بوری بستر باندھ لیا

سرگودھا ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء):پاکستان کے کئی سیاستدانوں اور اعلیٰ افسران نے کرپشن کیخلاف کاروائی کے خوف سے فرار ہونے کیلئے بوری بستر باندھ لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج میں کرپشن کیخلاف فوجی جرنیلوں کی برطرف کے خوف سے مختلف محکموں میں کئی اعلیٰ افسران اور سیاستدانوں نے ملک سے فرار ہونے کا پلان ترتیب دیدیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں اور افسران نے پکڑے جانے کے خوف سے قبل از وقت ہی راہ فرار اختیار کرنے کیلئے پر تولنا شروع کردیئے ہیں ملک بھر میں افسران اور کلرک تک کئی ایسے کردار موجود ہیں جنہوں نے کرپشن کے ذریعے اربوں روپے کی جائیدادیں اور اثاثے بنا رکھے ہیں اسی طرح سیاستدانوں نے بھی کئی ذرائع سے رقم اکٹھی کی ہے اور انہوں نے کاروائی سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔