پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم کا 17روز میں قوم سے دوسری بار خطاب

جمعہ 22 اپریل 2016 20:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 26روز میں قوم سے مجموعی طور پر تیسری بار جبکہ پانامہ لیکس کے معاملے پر 17روز میں قوم سے دوسری بار خطاب کیا ۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد 28مارچ کو قوم سے خطاب کیا تھا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے 5اپریل کو قوم سے خطاب میں پانامہ لیکس میں اپنے خاندان کا نام آنے کے حوالے سے تفصیلی وضاحت پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی غرض سے چیف جسٹس کو خط لکھنے کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیا ۔

متعلقہ عنوان :