مظفر آباد‘مسافر وین موڑ کاٹتے دریائے نیلم میں جا گری‘ 3 افراد جاں بحق ‘20زخمی

عو ام علاقہ اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کونکالا، ہسپتال منتقل کیا 7 کی حالت تشویشناک ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے‘ ہسپتال ذرائع صدر یعقوب ، وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا ہلاکتوں پر اظہار افسوس ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 اپریل 2016 20:29

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) مظفر آبادمیں دواریاں کے مقام پر مسافر بس دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افرادموقع پر جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ‘ عو ام علاقہ اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر عو ام کو ریسکیو کیا اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ‘ صدر یعقوب ‘ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کا ہلاکتوں پر اظہار افسوس ‘ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اٹھمقام سے شاردہ جانے والی مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے دواریاں کے مقام پر دریائے نیلم میں جا گری۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور عوام کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سانحہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20زخمی ہوئے ہیں جبکہ ادھر ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں

متعلقہ عنوان :