الزامات ثابت نہ ہوئے توکیا الزام تراشی کرنے والے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں گے؟، وزیراعظم

جمعہ 22 اپریل 2016 20:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات کے بعد مجھ پر الزامات ثابت نہ ہوئے کیا الزامات لگانے والے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگیں گے؟۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نے قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ میں اور میرا خاندان خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں اور ملک کی پائی پائی کا حساب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات کے بعد مجھ پر الزامات ثابت نہ ہوئے کیا الزامات لگانے والے ہاتھ جوڑ کر مجھ سے معافی مانگیں گے؟

متعلقہ عنوان :