چارسدہ ‘محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی کے باہمی اشتراک سے پرائمری سطح پر انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہزاروں بچوں اور بچیوں کو مہم کے دوران سکولوں میں داخل کرایا جائیگا

جمعہ 22 اپریل 2016 20:20

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء ) چارسدہ میں محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی کے باہمی اشتراک سے پرائمری سطح پر انرولمنٹ مہم کا آغاز ۔ ہزاروں بچوں اور بچیوں کو مہم کے دوران سکولوں میں داخل کرایا جائیگا۔ ڈراپ آوٹ کنڑول کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی وض کی گئی ۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور این سی ایچ ڈی کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں این سی ایچ ڈی چارسدہ کے جنرل منیجر طاہر شریف ،ڈی ای او فضل واحد اور حیات خان کے علاوہ محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی سطح پر تعلیمی آگاہی سمینار منعقد کی جائیگی جبکہ گاؤں اور یونین کونسل کے سطح پر بھی آگاہی پرو گرام کئے جائینگے ۔ سکولوں کے سطح پر بھی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں کمیونٹی کی شراکت حاصل کرنے کیلئے بینرز اور پوسٹرز اہم مقامات پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہر جگہ تعلیمی واکس کا بھی اہتمام کیا جار ہا ہے ۔ این سی ایچ ڈی ان تمام سر گرمیوں میں محکمہ تعلیم کو سہولت دے گی ۔

متعلقہ عنوان :