پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سردار سورن سنگھ قتل

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 22 اپریل 2016 20:18

پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی سورن سنگھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی سورن سنگھ پر فائرنگ بونیر کے علاقے پیر بابا بازار میں کی گئی۔ فائرنگ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کی۔ تحریک انصاف کے رہنما سورن سنگھ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور تھے۔وہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن بھی تھے۔