کوئی الزام ثابت ہوا تو میں بلا تاخیر گھر چلا جاؤں گا : نواز شریف کا اعلان

جمعہ 22 اپریل 2016 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 اپریل۔2016ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان پر الزامات ثابت ہوئے تو وہ بلا تاخیر گھر چلے جائیں گے۔ یہ اعلان انیوں نے قوم سے خطاب میں کیا ہے۔ ریاستی ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا ’’ میرے عزیز ہم وطنو!آج میں ایک بار پھر حاضر ہوں ، اہم مسئلے پر اعتماد میں لینا چاہتا ہوں ، میری زندگی آپ کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے، یہیں پیدا ہوا تعلیم حاصل کی ہے شادی بھی یہیں ہوئی ، پورا خاندان پاکستانی ہے ، وطن کی مٹی سے مجھے عشق ہے اور جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے۔

یہیں دہائیوں میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ وقت جلا وطنی ہے آٹھ برسوں کا ایک ایک لمحہ کس طرح وطن کا یاد کیا۔

(جاری ہے)

اﷲ کی رحمت اور قوم کا جتنا شکر ادا کر وں بہت کم ہوں ، پاکستان کو ایک بار پھر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پانامہ لیکس پر آپ سب کو اعتماد میں لیا۔ میں نے ایک جمہوری ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پانامپہ لیکس کے الزامات پرانے ہیں ، ان کی تحقیقات پہلے نے کی دہائی پھر مشرف کی غیر آئینی حکومت نے باریک بینی سے چھان پھٹک کی لیکن کوئی غیر قانونی معاملہ سامنے نہیں آیا پھر بھی ایک مرتبہ پھر میں میں اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں میں میرا خاندان اور پورا خاندان کاروبار کررہے ہیں۔، پاکستان کی پہلی ٹیکس پیئر ڈکشنری میں ہمارا نا م شامل ہے۔

خدا خوفی کے بغیر اس تواتر سے جھوٹ بولا کہ عوام سچ جانیں لیکن باشعور پاکستانی عوام نے ہر الیکشن نے یہ الزامات رد کردیے، اب بھ۹ کسی کے پاس ثبوت ہیں یتو سامنے لائے اگر کوئی الزام ثابت ہوا تو تو میں بلا تاخیرگھر چلا جاؤں گا۔ آزاد میڈیا بھی الزام لگاتے ہوئے کچھ دیکھے کہ کسی پر الزام نہ لگایا جائے۔ آخر سوچا جائے کہ منتخب وزیر اعظم کو جلا وطن کیوں کیا گیا ؟ ہتھکریاں لگا کر جیل میں کس قانون کے تحت ڈالا گیا۔

۔۔ تب سب کے منہ پر تالے پڑ گئے جو آج جمہورت کا ڈھندورا پیٹنے والے کہاں تھے۔۔۔ ان کی اکلاقیات کہاں تھی ؟ ہم نے تو سعوبتیں برداشت کر کے ناکردہ گناہوں کا کفارہ ادا کیا۔ ذرا ان کا حساب بھی ہو جائے جنہوں نے آئین توڑا ؟ جھوٹے مقدمات بنانے کا حساب ؟ ان تمام باتوں کا باہمی گہرا تعلق ہے ، ہماری حکومت گڈ گورنس اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے جس کا عالمی اداروں نے اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :