پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کی ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 22 اپریل 2016 20:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی خاتون رہنماء عذرا پروین کی ووٹ ٹرانسفر کرنے کیلئے دائر درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔گزشتہ روز ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکے وکیل رضوان ذکاء گل نے موقف اختیار کیا کہ کوئی الیکشن شیڈول جاری نہیں ہوا ،الیکشن کمیشن نے جس قانون کے تحت صدر پی ٹی آئی تحصیل جڑانوالہ عذرا پروین کاووٹ ٹرانسفر کرنے سے روکا ہے وہ قانون قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے مخصوص ہے یہ قانون لوکل گورنمنٹ پر لاگو نہیں ہوتا۔

الیکشن کمیشن کے وکلاء نے بتایا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ووٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا۔ فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ عنوان :