اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاک بحریہ کے کموڈور محمد شکیل ناز کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی

جمعہ 22 اپریل 2016 17:33

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاک بحریہ کے کموڈور محمد شکیل ناز کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی۔ جمعہ کو جسٹس نور الحق قریشی نے برطرف کموڈور کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی اپیل اپیلیٹ کورٹ سے بھی مسترد ہو چکی ہے۔

درخواست گزار نے پاک بحریہ میں بطور پراجیکٹ ڈائر یکٹر اخفیہ معلومات کنٹریکٹرز کو فراہم کیں اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی کمپنی بھی بنائی، محمد شکیل ناز سے 27لاکھ برونائی دینار کے دو چیک بھی برآمد ہوئے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :